آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے گاؤں چوکی کوٹیٹری میں علی الصبح بھارتی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری سے کوٹیڑی نجم خان کا رہائشی 22 سالہ اسامہ شہید جبکہ اس کی 2 بہنیں زخمی ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق اسامہ کی شادی 10 دن قبل ہوئی تھی۔
دوسری جانب ہجیرہ میں بھی بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوئے۔
اسسٹنٹ کمشنر ہجیرہ کے مطابق تمام زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔






















