کراچی ایئرپورٹ کو فلائٹ آپریشن کیلئے رات 12 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کرتے ہوئے کراچی ایئر پورٹ کو فلائٹ آپریشن کیلئے رات 12 بجے تک بند کرنے کا اعلان کردیا۔
نوٹم میں کہا گیا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ رات 12 بجے تک فلائٹ آپریشن کیلئے بند رہے گا، اس حوالے سے تمام ایئرلائنز کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ایئرپورٹس کو پروزاوں کیلئے کھول دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق لاہور کی فضائی حدود کی مکمل بندش سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، شہر کی فضائی حدود محفوظ اور پروازوں کیلئے دستیاب ہیں۔



















