پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان آج ہونیوالا میچ ملتوی کردیا گیا۔ پی سی بی نے باضابطہ اعلان کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 10 میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان راولپنڈی میں ہونیوالا میچ ملتوی ہونے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 10 کا آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ ری شیڈول کردیا گیا ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر آج کا میچ ری شیڈول کیا، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
پی سی بی کے مطابق آج کے میچ کی ٹکٹوں کی واپسی ٹی سی ایس کاؤنٹر سے ہوگی جبکہ آن لائن ٹکٹیں خریدنے والوں کو آن لائن پیسے واپس آجائیں گے۔
واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کے مختلف شہروں پر ڈرون حملے کیے ہیں، جس میں راولپنڈی بھی شامل ہے، جہاں کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ڈرون گرا، واقعے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔





















