پاکستان نے پائیدار مالیاتی سفر میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپنا پہلا گرین سکوک بانڈ متعارف کروا دیاہے ۔
وزارت خزانہ کے مطابق یہ جدید مالیاتی اقدام پاکستان کی سکوک مارکیٹ میں ایک انقلابی پیشرفت ہے، گرین سکوک پاکستان کا پہلا اجرا 20 سے30 ارب روپےکی حد میں ہوگا، گرین سکوک کا اجرا نیلامی کے عمل کے ذریعے کیا جائے گا۔





















