تمام پروازیں منسوخ اور ری ڈائیورس کی گئیں ،پاکستان کی پوری فضائی حدود کی بندش کا یہ فیصلہ حفاظتی وجوہات یا قومی سلامتی کی بنیاد پر کیا گیا ہے ۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود کو ابتدائی طور پر 48 گھنٹوں کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے، جس کے باعث اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں اور تمام مسافروں کو فوری طور پر گھر جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
اس اقدام کے تحت اسلام آباد آنے والی سعودی ایئرلائن کی پرواز SV 726 کو بھی کراچی ایئرپورٹ پر موڑ دیا گیا ہےتمام فلائٹس کو کراچی ایئرپورٹ پر ری ڈائیورس کیا گیا ہے تاکہ روانگی اور آمد کے عمل کو بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھا جا سکے۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان کی پوری فضائی حدود کی بندش کا یہ فیصلہ حفاظتی وجوہات یا قومی سلامتی کی بنیاد پر کیا گیا ہے، جس کے تحت متعلقہ حکام حالات کا جائزہ لے رہے ہیں اور آئندہ اقدامات کا اعلان متوقع ہے۔






















