پنجاب کے سرکاری اسکولز کی گراونڈ عوام کے لئے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
پنجاب کےسرکاری اسکولزکی گراونڈ عوام کیلئےکھولنےکافیصلہ کیاگیا ہے،جہاں قریبی علاقے کےرہائشی ان گراونڈز میں واک اور ورزش کرسکیں گے،گراونڈزمیں مختلف کھیلوں کا انعقاد بھی کیاجاسکے گا۔
اس کےعلاوہ شام میں اسکولزکی لائبریریزکوبھی کھولنےکا حکم دیاگیا ہے،وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نےکہاکھیلوں کے میدان کی کمی دور کرنےکیلئے یہ فیصلہ کیا گیا۔
وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندرحیات نےتمام اضلاع کے سی ای اوزکو ہدایت جاری کردیں۔لائبریریز کو اپ گریڈ کرنےکا حکم بھی دے دیا۔