وزیراعظم کی زیر صدارت کراچی چمن قومی شاہراہ این 25 کی تعمیر اور اپ گریڈیشن پر جائزہ اجلاس ہوا جس دوران 790 کلومیٹر طویل کراچی چمن شاہراہ کو بہترین معیار کی ایکسپریس وے میں بدلنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کی تعمیر کا معیار موٹر وے جیسا ہونا چاہیے، کراچی چمن شاہراہ کی اپ گریڈیشن بلوچستان کی سماجی، معاشی ترقی و خوشحالی کیلئےانتہائی ضروری ہے، گزشتہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا فائدہ عوام کومنتقل کرنےکےبجائےبچت کراچی چمن شاہراہ کی اپ گریڈیشن پرخرچ کرنےکا فیصلہ کیا گیا،اس فیصلے میں پاکستان کے تمام صوبوں نے تعاون کیا جو وفاق کے اتحاد کی نشانی ہے، کراچی تا چمن تک کا سفرآج کل 18 گھنٹے میں طے ہوتا ہے، اس ایکسپریس وے کی تعمیر کے بعد سفر 6 سے 8 گھنٹے تک محدود ہوجائے گا۔