عالمی اور مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،جہاں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 6100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل صرافہ ایسوسیشن کےمطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6100 روپے اضافے کےبعد تین لاکھ 56 ہزار 100 روپے ہوگئی۔
اس کے علاوہ دس گرام سونے کے نرخ میں 5 ہزار 232 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 5 ہزار300 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 61 ڈالراضافہ ہونے سے فی اونس سونا 3377 ڈالر کا ہو گیا۔
گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔