پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 24ویں میچ میں لاہور قلندرز نے بارش سے متاثرہ میچ میں کراچی کنگز کو 161 رنز کا ہدف دے دیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جبکہ بارش کے باعث میچ کو 15 اوورز تک محدود کیا گیا۔
لاہور قلندرز نے فخر زمان اور محمد نعیم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 15 اوورز میں 8 وکٹوں پر 160 رنز اسکور کیے۔
فخر زمان نے 33 گیندوں پر 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے جبکہ محمد نعیم نے 29 گیندوں پر 5 چھکوں اور 6 چوکوں کے ساتھ 65 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔
کراچی کنگز کی جانب سے عباس آفریدی نے 4 وکٹیں حاصل کیں اور ایونٹ میں اپنی وکٹوں کی تعداد 15 تک پہنچائی جبکہ میر حمزہ، عامر جمال اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ لی۔