پاکستانی کرنسی کی قدر پھر سے گرنے لگی ،انٹربینک میں ڈالر57 پیسےمہنگا ہوگیا۔
کاروباری دن کے آغاز پر ڈالر ایک بار پھر سے اڑان بھر لی ہے،ڈالر کی بڑھتی قیمت سے روپے کی قدر گرنے لگی ہے۔
آج بھی ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھا جارہا ہے ،جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 284 کا ہوگیا۔ گزشتہ روز ڈالر کی 283.43 روپے پر بند ہوا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس ) نے ساڑھے 6 سال بعد 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی ہے۔کاروباری ہفتے کے آخری روز کے ایس ای 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے اور 100 انڈیکس میں 600 پوائنٹس تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/mMe9exnvVk#SBPExchangeRate pic.twitter.com/LikFb8wiVt
— SBP (@StateBank_Pak) November 2, 2023
دوسری جانب ملکی زرمبادلہ کے ذخائر14ملین ڈالر کے اضافہ کے بعد 12.576ارب ڈالر ہوگئے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.507 ارب ڈالرہے۔
اعدادوشمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.068 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔