جدید سفری سہولیات کیلئے پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کیا ہے،لاہورسمیت پنجاب بھر میں مزید پانچ سو الیکٹرک بسیں دسمبرکی بجائےستمبر میں دوڑتی نظرآئیں گی۔
حکومت کی جانب سےمختلف غیرملکی کمپنیوں کے بجائے ایک ہی کمپنی سےمعاہدے کا فیصلہ کیا گیا ہے کمپنی سےبسوں کی خریداری،آپریشنل اور مینٹیننس معاملات کا کنٹریکٹ کیا جائےگا،بسوں کے مینٹیننس و آپریشنل معاملات 12سال کے لیے واہ انڈسٹریز لیمٹڈ سنبھالے گی،بسوں کی فراہمی کے ساتھ کمپنی بس اڈوں کی تعمیر بھی کرے گی۔
واہ انڈسٹریزلیمٹد پہلے 80 فیصد بسیں خریدے کی جبکہ بقیہ 20 فیصد فیصل آباد میں لوکل سطح پر تیارکی جائیں گی،مختلف کمنیوں کے بجائے ایک ہی لوکل کمپنی کو ٹھیکہ دیں سے ایک ارب پانچ کروڑ سے زائد فنڈز کی بچت ہوگی،لاہور میں 248 مزید بسیں سڑکوں پر چلائی جائیں گی،مزید 500 بسیں راولپنڈی، فیصل آباد ، ملتان ، بہاولپور اور لاہور میں چلائی جائیں گی۔
راولپنڈی میں 63 بسوں کی خریداری اور بس اڈے کی تیاری پر چھ ارب 22 کروڑ لاگت آئیگی،فیصل آباد 86 بسوں کی خریداری و بس اڈے کی تیاری پر 11 ارب 85 کروڑ لاگت آئیگی،ملتان مین 69 بسوں کی خریداری و بس اڈے کی تیاری پر 7 ارب 73 کروڑ لاگت آئیگی،بہاولپور میں 34 بسوں کی فراہمی و بس اڈے کی تیاری پر چار ارب چار کروڑ لاگت آئیگی۔