شدید گرمی کے موسم میں بچوں کیلئے خوشخبری آگئی، 10 روز کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے تمام مدارس میں گرمی کی 10 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا گیا، حکام نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گرمی کی شدت کے باعث آزاد کشمیر کے تمام مدارس میں 10 روز کی تعطیلات ہوگی۔
دوسری جانب محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے بھی درجہ حرارت کو مدنظر رکھتے ہوئے گرمی کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسکولوں میں یکم جون سے گرمیوں کی چھٹیاں دی جائیں گی۔