وزیر اعظم شہباز شریف کی جاتی امراء میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات ہوئی۔ بھارتی آبی جارحیت اور سرحدوں پر کشیدہ صورتحال بارے آگاہ کیا۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز بھی شریک تھے۔ ملاقات میں بھارتی آبی جارحیت، سرحدوں پر کشیدہ صورتحال، ملکی سلامتی سمیت اہم امور سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں پاکستان کی جانب سے کیے گئے فیصلوں پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔