لاہور میں بیٹے کے ذریعے لوگوں کو ہنی ٹریپ کرنے والی خاتون ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ہنی ٹریپ کےذریعے لوگوں کوبلیک میل کرنے والی خاتون کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزمہ اپنے بیٹے کے ذریعے لوگوں کوجال میں پھنساتی تھی۔
ملزمہ نے پیزہ ڈلیوری بوائے کو گھر بلایا اوراس کی نازیبا ویڈیو بناکربلیک میل کیا، خاتون ملزمہ اپنے بیٹے کے ذریعے لوگوں کواپنے جال میں پھنساتی تھی۔
ملزمہ ثمرندیم نے پیزا ڈلیوری بوائے کو گھر بلاکراس کی نازیبا ویڈیو بنالی، ملزمہ ڈلیوری بوائے کو بلیک میل کرکے50لاکھ روپے کا مطالبہ کرتی رہی، ملزمہ شہریوں کی وڈیوز بناکرنقدی،موبائل فونز اور دیگرقیمتی سامان ہتھیا لیتی تھی۔
حکام کے مطابق ملزمہ نے دوران تفتیش اس نوعیت کی متعدد وارداتوں کاانکشاف کیا ہے، ملزمہ نے دوران تفتیش اس نوعیت کی متعدد وارداتوں کاانکشاف کیا ہے، ملزمہ سے مزید تفتیش کی جارہی ہے، جس میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔