خیرپور کے علاقے اکری میں والدین بچے کو گاڑی میں بھول گئے۔ بچہ دم گھٹنے سے جان کی بازی ہار گیا۔
شادی کی تقریب میں آئے والدین سات سال کے بچےکو گاڑی میں ہی بھول گئے۔ بچہ دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگیا۔ حالت غیر ہونے پر اسپتال منتقل کیا، جہاں وہ دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے والدین حیدرآباد سے اپنے آبائی گاؤں مشغول بالادی میں شادی میں شرکت کے لئے آئے تھے تو بچے کو گاڑی میں نیند آنے کی وجہ سے والدین بچے کو بھول گئے اور گاڑی کے شیشے اور دروازے بند کئے تھے جس کی وجہ سے دم گھٹنے سے بچہ انتقال کر گیا۔