محکمہ موسمیات نے لاہور اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہےکہ خیبرپختونخوا،پنجاب،بلوچستان میں آج بادل برسنے کا امکان ہے، کراچی میں کل گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنائی ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق بارش کا سلسلہ دو روز تک جاری رہےگا،دوسری جانب حیدرآباد میں آندھی اورمٹی کےطوفان سے درخت گرگئے،مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ سات زخمی ہوگئے ۔جبکہ بجلی کا نظام متاثر ہے،تراسی فیڈرز ٹرپ کرگئے۔
لاہورمیں صبح سویرے مطلع ابرآلود،ہوائیں چلنے لگی،محکمہ موسمیات نے آج بارش کا امکان ظاہر کیا ہے
چند روزتک موسم خوشگوار رہے گا۔