گزشتہ روزجنوبی پنجاب کےمختلف اضلاع میں گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی،آسمانی بجلی گرنے سے 4شہری جاں بحق اور4زخمی ہوگئے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد راجن پوراوربہاولپورکےرہائشی تھےڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ اضلاع کےڈی سیزسےرابطہ کیا اور زخمیوں کوبہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات کی ہے۔
ڈی جی عرفان کاٹھیا کا کہنا ہے کہ جاں بحق افرادکے لواحقین کی مالی معاونت کی جائےگی۔