صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے خیبرپختونخوا میں مائنز اینڈ منرلز بل پر ابھی ووٹنگ نہ کروانے کا حکم دیا ہے۔
صوبائی صدر پی ٹی آئی کے پی جنید اکبر کا کہنا ہے کہ بانی نے کہا ہے کہ جب تک مجھ سے ان کی ملاقات نہیں ہوتی بل پاس نہیں ہوگا۔
جنید اکبر نے کہا کہ عمران خان کے احکامات اہم ذرائع کے ذریعے مجھ تک پہنجائے گئے، بانی پی ٹی آئی کے احکامات پی ٹی آئی کے ارکان تک پہنچادیے۔
جنید اکبر نے کہا کہ بل کا جائزہ لینے کے لیے میں نے 3 رکنی کمیٹی بھی قائم کی تھی، کمیٹی نے تجزیاتی رپورٹ بھی تیار کی ہے کمیٹی کی رپورٹ مرکزی قیادت کوارسال کردی گئی ہے۔