جنوبی افریقہ کے مایہ ناز فاسٹ بولر کاگیسو رباڈا کو ممنوعہ ڈرگ کے استعمال کے باعث عبوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق کاگیسو رباڈا نے اس سال کے شروع میں SA20 لیگ کے دوران ممنوعہ ڈرگ کا استعمال کیا جس کا انکشاف ان کے ڈوپ ٹیسٹ سے ہوا۔
رباڈا انڈین پریمیئر لیگ میں گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کر رہے تھے اور دو میچز کھیلنے کے بعد ذاتی وجوہات کی بنا پر جنوبی افریقہ واپس لوٹ گئے ہیں۔
خیال رہے کہ رباڈا ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقہ کے پانچویں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں اور انہوں نے 70 ٹیسٹ میچوں میں 327 وکٹیں حاصل کی ہیں۔





















