ورلڈکپ میں پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی اگر مگر کا شکار ہے لیکن اس نہج پر بھی ایک میدان ایسا ہے جس میں پاکستان ورلڈ کپ میں سب سے بہترین پرفارم کر رہا ہے۔
ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنے میچز میں سب سے زیادہ کیچز پکڑے ہیں، آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق پاکستان کی کیچز پکڑنے کی شرح 86 فیصد ہے، جو کہ موجودہ ٹیموں میں سب سے زیادہ ہے ۔پاکستان نے 37 کیچز میں سے صرف 6 کیچ ہی ڈراپ کیئے ہیں۔
اس فہرست میں دوسرا نمبر نیدرلینڈ کا ہے جنہوں نے 33 میں سے 6 کیچز ڈراپ کیئے ہیں اور ان اس میدان میں کارکردگی 85 فیصد ہے ، تیسرے نمبر پر بھارت موجود ہے جس نے اپنے میچز میں 25 میں سے 19 کیچ کامیابی سے پکڑے لیکن 6 کیچز میں بدقسمتی کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد ان کی کامیابی کی شرح 81 فیصد ہے ۔
انگلینڈ 81 فیصد کے ساتھ چوتھے، جنوبی افریقہ بھی 81 فیصد کے ساتھ پانچویں بنگلہ دیش 76 فیصد کے ساتھ چھٹے،آسٹریلیا ساتویں، افغانستان آٹھویں، نیوزی لینڈ نویں اور سری لنکا دسویں نمبر پر ہے۔