برازیل سے تعلق رکھنے والی دنیا کی سب سے عمر رسیدہ خاتون 116 سالہ نن، اناہ کانابرو لیوکاس چل بسیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اناہ 8 جون 1908 کو ریو گرانڈے ڈو سُل کے علاقے ساؤ فرانسسکو ڈی اسیس میں پیدا ہوئی تھیں اور ان کی موت کی تصدیق لانجیویکوئسٹ اور یو ایس جیرونٹولوجیکل ریسرچ گروپ (جی آر جی) نے کی۔
اناہ کانابرو لیوکاس نے اپنی طویل عمر کا راز دعا اور روحانیت کو قرار دیا تھا۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا میں ہر روز پوری دنیا کے لیے روزری کی دعا مانگتی ہوں۔
وہ 1927 میں 19 سال کی عمر میں ٹیریسین سسٹرز آف برازیل کی کمیونٹی میں شامل ہوئی تھیں اور 1934 میں نن کے طور پر اپنی عہد بستہ کی تھیں۔
انہوں نے اپنی زندگی میں دو عالمی جنگوں سمیت کئی تاریخی ادوار دیکھے اور 10 پوپوں کے دور کو بھی دیکھا۔
اناہ نے جاپانی خاتون ٹومیکو ایٹوکا کے 29 دسمبر 2024 کو انتقال کے بعد دنیا کی سب سے عمر رسیدہ شخص کا ٹائٹل حاصل کیا تھا اور اب ان کے انتقال کے بعد یہ اعزاز انگلینڈ کی 115 سالہ ایتھل کیٹرہم کو منتقل ہو گیا ہ، جیسا کہ لانجیویکوئسٹ اور جی آر جی نے تصدیق کی ہے۔