خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 سی ٹی ڈی اہلکار شہید جبکہ دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق بنوں کے علاقے سپینہ تنگی میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں تین سی ٹی ڈی اہلکار شہید، دو زخمی ہوئے۔
ترجمان کے مطابق شہدا میں اے ایس آئی بنیامین، کانسٹیبل انعام اور مصور شامل ہیں، زخمی ہونے والے اہلکاروں میں وافدخان اور عمران شامل ہیں۔
ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی فائرنگ س ےدو دہشتگرد ہلاک ہوگئے، زخمیوں کو ساتھی لے گئے۔
دہشتگردوں سے اسلحہ، ایمونیشن، آئی ای ڈیز، ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوا، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔ حکام کے مطابق شہدا کا بدلہ لیں گے، دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔