کئی ماہ کی کوششوں کے بعد امریکا اور یوکرین کے درمیان بالاخر معدنیات سے متعلق معاہدہ طے پا گیا۔
واشنگٹن اور کیف نے معدنیات سے متعلق معاہدے پر دستخط کردیئے۔ یوکرین اپنی نادرمعدنیات تک امریکا کو ترجیحی بنیادوں پرڈیل کیلئے رسائی دے گا۔
امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ یوکرین کی ترقی اورتعمیرنو میں مدد کریں گے۔ معاہدے سے روس کوپیغام جاتا ہے کہ ٹرمپ خوشحال یوکرین کیلئے پرعزم ہیں۔
یوکرین کی اوّل نائب وزیراعظم نے معاہدے کی تصدیق کردی۔ ایکس پرلکھا یوکرین فیصلہ کرے گا کہ کون سی معدنیات کہاں سے نکالنی ہیں۔