کینیڈا کے حالیہ انتخابات میں دو پاکستانی نژاد خواتین شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے پارلیمان کی رکن منتخب ہوگئی ہیں۔
اقراء خالد نے مسسساگا سے چوتھی بار کینیڈین پارلیمان کے لیے کامیابی حاصل کی اور انہوں نے اپنے حریف امیدوار کو 5 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دی جبکہ ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے پر ان کی برتری میں اضافے کا امکان ہے۔
کامیابی کے بعد ایک جذباتی لمحہ اس وقت دیکھا گیا جب اقراء خالد فرط جذبات سے اپنے والد سے گلے لگ گئیں۔
دوسری جانب سلمیٰ زاہد نے 21 ہزار ووٹ حاصل کر کے اپنی نشست پر کامیابی کا پرچم لہرایا۔