بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما سبرامنیئن سوامی نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے پارٹی میں ہلچل مچا دی۔
سوامی نے کہا کہ چین اور ترکیہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں جس سے بھارت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہوگیا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ "مودی کو استعفیٰ دینا چاہیے، ہمیں ایک نئے لیڈر کی ضرورت ہے۔"
ان کا الزام تھا کہ مودی اور امت شاہ نے چین، پاکستان، مالدیپ اور بنگلہ دیش کے معاملات میں کئی بار ہتھیار ڈالے ہیں۔
سوامی نے کہا کہ "چین اب کھلے عام پاکستان کی حمایت کا اعلان کر رہا ہے۔"
بی جے پی رہنما نے مودی پر لداخ کے معاملے میں بھی تنقید کی اور دعویٰ کیا کہ گزشتہ سال مودی نے لوک سبھا کی منظوری کے بغیر لداخ سے متعلق نظرثانی شدہ معاہدے کے تحت چین کو "تحفہ" دیا تھا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس معاہدے کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔