مقبوضہ کشمیر کے عوام نے جنگ کے خطرے کے پیش نظرحفاظتی اقدامات شروع کردیئے۔
مقبوضہ کشمیرمیں نام نہاد سرچ آپریشن کےنام پرکرفیوکا سماں ہے،بھارتی فوج کی جانب کشمیری رہنماؤں کےگھروں پرچھاپےمارےجارہے ہیں،مقبوضہ کشمیرمیں ظالم بھارتی فوج نےنہتےکشمیروں کو ان کےگھروں تک محدود کردیا۔
مقبوضہ کشمیر کےشہریوں کاکہنا ہےکہ مقبوضہ کشمیر کےموجودہ حالات میں کشمیری مسلمانوں کو پریشانی کا سامنا ہے،کشمیری شہری بھارتی فوج کی جانب سےنام نہاد سرچ آپریشن اور چیکنگ سے خوف میں مبتلا ہیں۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کے اقدامات اس کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتے ہیں،ان اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی فوج کا کام صرف مسلمانوں کو ہراساں کرنا ہے،مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام کو ہراساں کرنا بھارتی فوج کا وطیرہ ہے۔