پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل ویناملک اپنی نئی البم کےساتھ گلوکاری کے میدان میں قدم جمانے کےلیے تیار ہیں
اداکارہ وکامیڈین وینا ملک اپنی منفرد شخصیت اور بیانات کی وجہ سے ہمشہ سے ہی سرخیوں میں رہتی ہیں۔،ایک دفعہ پھر سے اداکارہ گلوکاری میں اپنی قسمت آزما رہی ہے،جہاں انھیں صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے،جبکہ کچھ صارفین کی جانب سے انکی کاوش کو سراہا بھی جارہا ہے۔
حال ہی میں وینا ملک نے اپنی نئی البم ’سوہنے مکھڑے‘ ریلیز کی ہے تاہم اس البم کے گانے ’یار دا محلہ‘ کے بعد اداکارہ کو ٹرولنگ کا سامنا ہے،صارفین نے گانےکی شاعری اور آواز پر سخت تنقید کی ہے، متعدد صارفین نے گلوکارہ کو موسیقی کی کلاسز لینے کا مشورہ دیا،جبکہ کچھ صارفین نے انکی کی گلوکاری کو سراہاتے ہوئے تعریف بھی کی۔
View this post on Instagram
اس گانے کے بول قیصر ندیم نے لکھے ہیں اور موسیقی تابش تافو کی ہے جبکہ صائم عزیر نے اسے پروڈیوس کیا ہے،وینا ملک نے اپنی البم کے لیے گلوکار صائم عزیر کے ہمراہ اشتراک کیا ہے۔