پہلگام ناکام فالس فلیگ آپریشن کا ملبہ بھارتی فوج کےناردرن کمانڈ کے سربراہ پر گرگیا۔
مودی سرکار نے بھارتی فوج کی ناردرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کی چھٹی کر دی۔ بھارتی حکومت نے انٹیلیجنس اور سیکیورٹی ناکامی کا سارا ملبہ لیفٹیننٹ جنرل کمار پر ڈال دیا۔
لیفٹیننٹ جنرل کمار کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما یکم مئی کو انڈین آرمی کی ناردرن کمانڈ کا چارج سنبھالیں گے۔
سات لاکھ فوج، پیراملٹری ٹروپس، پولیس،انٹیلی جنس ایجنسیز کے باوجود بھارتی فوج کی قیادت پہلگام حملہ سے متعلق مکمل ناکامی کا شکار رہی۔
ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار نے پہلگام آپریشن کے بعد فوری طور پر پاکستان کے خلاف مہم جوئی سے انکار کر دیا تھا، لیفٹیننٹ جنرل کمار کی طرف سے انکار پر مودی سرکار کا منصوبہ خاک میں مل گیا۔
ذرائع کے مطابق 28 اپریل کو سرینگر کے سومنات ہال میں نئی کمان سنبھالنے والے لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما نے فوجی افسران اور جوانوں سے ملاقات کی تاہم ملاقات میں سیکیورٹی صورتحال پر سخت سوالات اٹھائے گئے جن کے جواب دینے میں وہ ناکام رہے۔
فوجی افسروں نے پوچھا کہ سخت سیکیورٹی کے باوجود حملہ کیسے ہوگیا اور اگر ہمیں آگے بھیجا جائے گا تو پھر کینٹ کے علاقوں کی سیکیورٹی کون سنبھالے گا؟ ذرائع بتاتے ہیں کہ واقعے کے بعد بھارتی فوج کے اندر مایوسی، بے چینی اور ذہنی دباؤ کی شدید لہر دوڑ گئی ہے۔ فوجی حلقوں میں موجودہ پالیسیوں پر کھلے عام سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔