ملتان میں قاسم بیلاروڑسکندری نہرکےقریب کیری ڈبہ میں آگ لگ گئی ،حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کےمطابق یہ واقعہ مظفر آباد پل کےقریب پیش آیا جہاں وین میں آگ بھڑک اٹھی، پولیس نےبتایا کہ آگ لگنے سےگاڑی میں سوار 6 افراد جھلس گئے،واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 4 افراد دم توڑ گئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ گاڑی میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی