پی ٹی آئی رہنما فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ اس وقت بیک ڈور کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، میں کسی اور کا نہیں صرف بانی پی ٹی آئی کا پیغام رساں ہوں۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ ان کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر بہت اعتراض ہوتا ہے، جب انہوں نے منع کر دیا تب جیل میں ملنے نہیں آؤں گا۔
فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ مجھ پر بھی اعتراض آیا ہے کہ میں باہر جا کر بانی پی ٹی آئی کا بیانیہ بناتا ہوں، ہوسکتا ہے اگلی بار میں بھی گورکھپور ناکے پر چائے کا کپ پکڑ کر بیٹھا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں صرف بانی تحریک انصاف سے ہدایات لیتا ہوں اور جس دن انہوں نے کہا ملاقات کیلئے نہ آنا، میں نہیں آؤں گا۔