مصر کی جانب سے رفع کراسنگ کو غزہ سے غیرملکیوں کے انخلا اور زخمی کے لیے کھول دیا گیا ہےجس کے بعد متحدہ عرب امارات نے 1 ہزار فلسطینی بچوں کو علاج مقامی ہسپتالوں میں کرانے کا اعلان کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے صدر الشیخ بن زید النہان نے فلسطینی بچوں کے علاج کیلئے فوری مدد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہان کی بین الااقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے صدر سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں غزہ کی پٹی پر فلسطینی بچوں کو ریلیف فراہم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شیخ عبداللہ بن زید النہان اور سپولجارک نے غزہ میں شہریوں کو امداد اور طبی امداد کی پائیدار ترسیل کو یقینی بنانے پر زور دیا، اس کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدردی کے ناطے بحران سے متاثرہ افراد کے لیے علاقائی اور بین الااقوامی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنما کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کے بعد فلسطینی بچوں کا علاج مقامی ہسپتال میں کرنے کا اعلان کیا ہے۔
غزہ ہیلتھ منسٹری کے مطابق مشرق وسطی تنازعے میں اب تک 8 ہزار 525 فلسطینی شہید جبکہ ہزاروں زخمی ہیں۔شہید ہونے والوں میں 3 ہزار 747 بچے جبکہ 2 ہزار 62 خواتین شامل ہیں۔