ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق جیل میں قید کے دوران کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق ملائیشین وزیر اعظم نجیب رزاق کی جیل میں قید کے دوران طبیعت خراب ہوئی جس پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق نجیب رزاق کو بخار محسوس ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم، اسپتال میں ان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس کی رپورٹ پازٹیو آگئی ہے۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم کو طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ نجیب رزاق کو کرپشن کے الزام کے تحت 12 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔