پاکستان کے معروف اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ وہ اپنے ہر پروجیکٹ کا انتخاب اسلامی تعلیمات کو مدنظر رکھتے ہوئے کرتے ہیں۔
حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ انٹرویو کے دوران حمزہ علی عباسی نے اپنے نظریات پر کھل کر بات کی اور متعدد سوالات کے جوابات دیے۔
اس انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس نے صارفین کی بھرپور توجہ حاصل کی ہے۔
وائرل کلپ میں حمزہ علی عباسی نے کہا کہ وہ ہر پروجیکٹ کو اسلامی دائرے میں رہتے ہوئے چنتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں کئی پاکستانی ڈرامے بہترین معیار کے بن رہے ہیں جو غلط کو غلط دکھاتے ہیں اور ایسے ڈراموں میں کام کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
اداکار نے واضح کیا کہ اگر ڈراموں میں اداکار ایک دوسرے کو چھوتے نہیں، خواتین مناسب اور ڈھیلے لباس میں ہوں، تو اس طرح کے پروجیکٹس میں کام کرنے میں کوئی قباحت نہیں۔