حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں چھت گرنے سے ایک لڑکی جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 11 میں چھت گرنے سے 4 افراد ملبے تلے دب گئے، اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ایک لڑکی جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں اور جاں بحق لڑکی کی لاش سول اسپتال منتقل کردی گئی۔