حکومت سندھ کی اپیل پر وزیراعظم شہباز شریف نے سی سی آئی کا اجلاس آج ہی طلب کرلیا۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن پُرامید ہیں کہ مشترکہ مفادات کونسل میں آج ہی کینالوں کے معاملے کا فیصلہ ہوجائے گا۔
سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کیجانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کینالز پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کو ہونا تھا تاہم سندھ حکومت کی گزارش پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سی سی آئی کا اجلاس آج شام اسلام آباد میں ہوگا۔
سندھ کی طرف سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے، سی سی آئی اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعظم کی بات چیت کے تحت کینالوں کا فیصلہ اور مسئلہ حل ہوجائے گا۔