قومی حج فضائی آپریشن کے آغاز کے سلسلے میں پہلی پرواز آج رات اسلام آباد سے مدینہ روانہ ہوگی۔
پہلی حج پروازپیراورمنگل کی درمیانی رات اسلام آبادایئرپورٹ سےحجازمقدس روانہ ہوگی۔روڈ ٹومکہ پراجیکٹ کی سہولت کےتحت اسلام آبادایئرپورٹ پرامیگریشن کے7خصوصی کاؤنٹر قائم کردیئےگئےہیں
روڈ ٹومکہ پراجیکٹ کےتحت عازمین کوامیگریشن کی خصوصی سہولت مہیا کی جائےگی،روڈ ٹومکہ حج پراجیکٹ میں حصہ لینے کیلئے سعودی امیگریشن حکام کا 45 رکنی وفداسلام آباد پہنچ گیا۔
سعودی حکام اسلام آباد اورکراچی میں 29 اپریل سے شروع ہونےوالےحج آپریشن میں خدمات سر انجام دیں گے،روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت پاکستان سے پروازوں کے ذریعے 50 ہزار 500 عازمین سعودی عرب جائیں گے،اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت 29 ہزار عازمین سعودی عرب جائیں گے۔
روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کےتحت اسلام آباد سے 100، کراچی سے 80 پروازیں آپریٹ ہوں گی،پراجیکٹ میں پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن سعودی عرب کےبجائےپاکستان میں ہی مکمل ہوگی۔