پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے سوشل میڈیا چھوڑ نے کا عندیہ دیدیا۔
علیزے شاہ کو حالیہ دنوں میں ان کے لباس اور رقص پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اس دباؤ اور نفسیاتی دباؤ کے باعث انہوں نے ایک بڑا فیصلہ کر لیا ہے انہوں نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا عندیہ دیدیا ہے۔
علیزے شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر سوشل میڈیا چھوڑنے کا اشارہ دیا جبکہ ساتھ ہی سوشل میڈیا کو ”جہنم“ قرار دیا۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ، جنہوں نے کم عمری میں ہی شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا، آج کل ایک بار پھر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ اداکارہ ”عہدِ وفا“ سمیت کئی کامیاب ڈراموں کا حصہ بنیں مگر ساتھ ہی متعدد تنازعات کا سامنا بھی کیا۔
اس فیصلے پر سوشل میڈیا صارفین کی رائے منقسم ہے۔ ایک طرف کچھ لوگ اسے توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دے رہے ہیں جبکہ دوسری طرف کچھ صارفین ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کی ذہنی کیفیت پر تشویش ظاہر کر رہے ہیں۔