قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہاہے کہ بھارتی کھلاڑیوں کو مجبوراً پاکستان کے خلاف بولنا پڑتا ہے،مودی نے میڈیا سمیت سب کچھ کنٹرول کررکھا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ بھارتی کھلاڑیوں پرپاکستان کے خلاف بولنے کے لیے دباؤ ہوتاہے، پاکستان کے خلاف ٹویٹ کرنا بھارتی کھلاڑیوں کی مجبوری ہے، بھارتی کھلاڑیوں نے خود بتایاکہ پاکستان کے خلاف بولنے کےلیے پریشرہوتاہے۔
ان کا کہناتھا کہ مجھے پاکستان کی فوج پر بے حد فخر ہے ،پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں شامل ہے ، ہمارے جوانوں کی قربانیوں کی بدولت ہم سکون سے بیٹھے ہیں، آزادی کیا ہوتی ہے ، فلسطینیوں سے پوچھیں ، فوج کی قربانیوں کے لیے ہمارے پاس الفاظ نہیں ، ملک کے لیے پاک فوج کا کردار بہت اہم ہے ، ہم سب ملک کے سپاہی ہیں ،ہماری پچیس کروڑ عوام پاک فوج ہے۔