پاکستان نے بھارت کی فضائی حدود کا استعمال ترک کردیا، چینی فضائی راستے سے پرواز ملائشیا روانہ ہوگئی۔
بھارتی ایئرلائنز پر پاکستانی فضائی حدود کا استعمال بند کرنے کے بعد پاکستان نے بھی بھارت کی فضائی حدود کا استعمال ترک کردیا۔
قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پہلی پرواز لاہور سے ملائیشیا روانہ ہوگئی، فلائٹ بھارت کے بجائے چین کی فضائی حدود استعمال کرے گی۔
عام حالات میں پی آئی اے کی پرواز ملائیشیا کیلئے بھارت کی فضائی حدود استعمال کرتی تھی۔