ایک بندر کی شرارت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں اس نے ایک خاتون کے سر سے وگ اتار کر سب کو حیرت میں ڈال دیا۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کے لیے ہنسی اور تفریح کا باعث بن رہی ہے۔
انسٹاگرام پر بی اسکاٹ نامی صارف کی شیئر کردہ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک خاتون بندر سے بات کرنے کے لیے اس کے قریب جاتی ہے جیسے ہی وہ پاس پہنچتی ہے بندر تیزی سے اس کے بال پکڑتا ہے اور وگ اتار کر پھینک دیتا ہے۔
اس واقعے پر خاتون خود بھی ہنسی روک نہ سکیں۔
ویڈیو کو ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا بندر کے وگ پھینکنے کا انداز زبردست تھا۔