امریکی صدر کشمیر تنازع کی تاریخ سے ہی ناواقف نکلے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیرتنازع کو ڈیڑھ ہزارسال پرانا قراردے دیا۔
ایئرفورس ون میں صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ایک ہزارسال سے زائد سے چلی آرہی ہے۔ پہلگام میں حملے کے بعد پڑوسی ممالک میں تناؤ ہے۔ پاکستان اوربھارت کے تعلقات ہمیشہ سے کشیدہ رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے بہت قریب ہوں ۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں کو جانتا ہوں۔ بھارت اور پاکستان کشمیرکا تنازع خود حل کریں گے۔
صحافی نے سوال کیا کہ آپ دونوں ممالک کے رہنماؤں سے رابطہ کریں گے، جس پرڈونلڈ ٹرمپ نے کوئی جواب نہیں دیا۔
ٹرمپ کے مطابق پہلگام حملے کے بعد خطے میں تناؤ کی فضا مزید سنگین ہو گئی ہے، لیکن اس کے باوجود انہوں نے کسی قسم کی ثالثی یا سفارتی کوشش کا عندیہ نہیں دیا۔
امریکی صدر کا بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلے ہی تنازعہ شدت اختیار کر چکا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔