ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے 15 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 رنز سے ہرا دیا۔
لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں 142 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
فہیم اشرف نے 43، کوشال مینڈس نے 36 اور حسن نواز نے 35 رنز کی اہم اننگز کھیلیں جبکہ کراچی کی جانب سے حسن علی نے 3 جبکہ میر حمزہ اور عباس آفریدی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
143 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 137 رنز ہی بنا سکی۔
ٹم سائفرٹ نے 47، جیمز ونس نے 30 اور حسن علی نے 24 رنز اسکور کیے۔
کوئٹہ کے لیے محمد عامر، خرم شہزاد اور محمد وسیم نے 2،2 وکٹیں لیں۔
اس فتح کے ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 2 قیمتی پوائنٹس حاصل کرلیے ہیں۔