چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نے کہاہے کہ بانی نے واضح کہا میں نے کسی کو ڈیل کیلئے اختیارات نہیں دیئے، مذاکرات ہونے چاہئیں، مذاکرات کیلئے بیٹھنے سے کئی مسائل کا حل ڈھونڈ سکتے ہیں، اگر کسی سے کوئی رابطہ ہو جائے تو اسے ڈائیلاگ نہیں کہا جا سکتا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے سماء نیوز کے پروگرام ’ ریڈ لائن‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی نے واضح کہا میں نے کسی کو ڈیل کیلئے اختیارات نہیں دیئے، ہماری بھی خواہش ہے سیاسی مسائل کا سیاسی حل نکالا جائے، مذاکرات بہت اہم چیز ہے،مذاکرات ہونے چاہئیں، مذاکرات کیلئے بیٹھنے سے کئی مسائل کا حل ڈھونڈ سکتے ہیں، ملک جن حالات میں ہے،جوسیاسی صورتحال ہے،مذاکرات ضروری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے بیک ڈور یا فرنٹ ڈور کسی سے کوئی رابطے نہیں، اگر کسی سے کوئی رابطہ ہو جائے تو اسے ڈائیلاگ نہیں کہا جا سکتا، ایک بار ہمارا بہت اچھا رابطہ ہو گیا تھا جس کا ہم نے پہلے بھی ذکر کیا، 26نومبر سے پہلے ہمارا رابطہ ہوا تھا، ہم سوچ رہے تھے اگر رابطہ بحال رہے تو شاید ڈائیلاگ کسی سطح پر شروع ہو جائے، وزیراعلیٰ علی امین کے ذریعے رابطہ ہوا تھا،وہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ کے پی پر بانی پی ٹی آئی کا اعتماد ہے، جب جب کوئی رابطہ ہوتا ہے تو ہم دونوں ساتھ ہوتے ہیں۔






















