ہارورڈ یونیورسٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اربوں ڈالر کی فنڈنگ روکنے کے فیصلے کے خلاف وفاقی عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔
یونیورسٹی نے مقدمہ دائر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فنڈنگ کو دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کر کے اس کی علمی خودمختاری کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔
ہارورڈ کے مطابق فنڈنگ کی بندش سے بچوں کے کینسر، الزائمر اور پارکنسنز جیسی سنگین بیماریوں پر جاری تحقیق شدید متاثر ہو رہی ہے۔
یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ہارورڈ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنے نصاب، بھرتیوں اور داخلوں کے ڈیٹا کے لیے حکومت کی منظور شدہ آزاد آڈٹ کی اجازت دے۔
یونیورسٹی کی جانب سے یہ مطالبات مسترد کرنے پر اس کی 2.2 ارب ڈالر کی وفاقی فنڈنگ منجمد کر دی گئی تھی۔