حکومت پنجاب نے تنخواہ دار ٹیکس چوروں پر شکنجہ کسنے کی تیاری مکمل کرلی۔
پنجاب فنانس ترمیمی بل2025 منظوری کےلئے اسمبلی اجلاس میں آج پیش کیا جائے گا، بل کی منظوری قائمہ کمیٹی برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب اسمبلی نے دی تھی۔ حکومت پنجاب نے ملازمین کی ٹیکس کٹوتی کی نئی ترمیم متعارف کروائی تھی۔ حتمی منظوری کے لئے بل گورنر پنجاب کوبھجوایاجائے گا۔
بل کے متن کے مطابق ہرسرکاری یا پرائیوٹ ادارے کا اکاؤنٹس آفیسر ٹیکس کٹوتی اور رقم خزانے میں جمع کرانے کا پابند ہوگا۔ اس سے قبل کمپنی کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں کی تفصیل نہ ہونے کہ باعث ٹیکس چوری ہوتا تھا۔ کمپنی کو ٹیکس کٹوتی کاپابند کرنے کی کوئی واضح شک بھی موجود نہ تھی۔
ٹیکس جمع نا کروانےکی صورت میں محکمہ ایکسائزحرکت میں آئے گا، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن قصوروار کے خلاف وصولی کا حکم جاری کرے گا، بل کا مقصد ٹیکس چوری روکنا اور سرکاری خزانے میں آمدنی بڑھاناہے۔