خیبرپختونخوا کے مالی سال 26-2025کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں محکمہ خزانہ نے افسران اور ملازمین ڈیوٹی شیڈول جاری کردیا۔
اعلامیہ کے مطابق بجٹ تیاری وقت ضرورت پڑنے پر ہفتہ اور اتوار کو بھی دفاتر کھلے رہیں گے، افسران اور ملازمین پیر سے جمعہ تک تین مختلف شفٹوں میں ڈیوٹی انجام دیں گے۔
پیر سے جمعہ تک محکمہ خزانہ کے ملازمین کےلیے نارمل شفٹ صبح 9 بجے سے شام پانچ بجےتک ہوگا، فرسٹ شفٹ ملازمین کی اضافی ڈیوٹی شام پانچ بجے سے 7 بجے تک ڈیوٹی ہوگی۔
سیکنڈ شفٹ ملازمین کی اضافی ڈیوٹی رات 7 بجے سے رات 9 بجے تک ہوگی، ضرورت پڑنے پر ہفتہ اور اتوار کوصبح 9بجے سے شام 5بجے تک دفاتر کھلے رہیں گے۔