کراچی میں ہیٹ ویو شدت اختیار کر گیا، درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موسم شدید گرم ہے، پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا، شہر میں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرم ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 6 فیصد ہے، گرم ہواؤں کے باعث گرمی زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نمی کا تناسب اور ہیٹ اسٹروک کے امکانات کم ہیں، سمندری ہوائیں شام میں بحال ہونے کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق شہر میں 20 سے 23 اپریل تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی گئی تھی۔