وزیراعظم شہباز شریف کا ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں اضافے کا خیرمقدم، کہا جولائی 2024ء سے مارچ 2025ء تک ٹیکسٹائل برآمدات 9.8 فیصد بڑھیں، یہ اضافہ پاکستانی معیشت کی ترقی اور حکومتی پالیسیوں کی درست سمت کا مظہر ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ٹیکسٹائل برآمدات کا 13 ارب 61 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر ہونا خوش آئند ہے، صرف مارچ میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں 6.27 فیصد اضافہ ہوا، برآمدات میں بتدریج اضافہ اور دیگر معاشی اشاریے بھی مثبت ہو رہے ہیں، ترقی کے سفر میں مزید تیزی لانے کیلئے حکومتی ٹیم دن رات محنت کر رہی ہے۔
حکومت نجی شعبے کو کاروبار دوست ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ان اقدامات سے ملکی برآمدات میں مستقل اضافہ ممکن بنایا جا سکے گا۔





















