وادی نیلم میں پاگل کتے نے 20 سے زائد افراد کو کاٹ لیا، اسپتال منتقل کردیا گیا، دو افراد کو تشویشناک حالت میں مظفر آباد اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔
وادی نیلم کے علاقے اٹھ مقام اور قریبی علاقوں میں پاگل کتے کے کاٹنے سے بیس سے زائد افراد زخمی ہوگئے، دو افراد کو تشویشناک حالت میں مظفرآباد کے اسپتال ریفر کردیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونیوالوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔