لاہور کے کوٹ لکھپت تھانے میں ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا، مقدمہ امانت میں خیات کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کیخلاف مقدمہ تھانہ کوٹ لکھپت میں امتیاز خان کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ امانت میں خیانت کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
ایف آئی آر متن کے مطابق کاشف ضمیر نے دوستی میں امانت کے طور پر پہلے 4 لاکھ اور پھر 2 لاکھ لیے۔ کاشف ضمیر نے اپنی ماں کے علاج کیلئے ایک لاکھ 67 ہزار روپے لیے، کاشف ضمیر 2020ء میں اپنا موبائل بند کرکے بیرون ملک چلا گیا۔
درخواست گزار کا مزید کہنا ہے کہ 2024ء میں ایک شاپنگ مال میں کاشف ضمیر سے ملاقات ہوئی، جہاں پیسوں کا تقاضہ کرنے پر اس نے ایک گاڑی کلئیر کروانے کا جھانسہ دیا، کاشف ضمیر نے نہ تو کار کلئیر کروائی نہ پیسے لوٹائے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کاشف ضمیر کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔